جادوگروں کے شہنشاہ کی ٹوپیاں
برلن (نیٹ نیوز) جرمنی اور فرانس میں 19 ویں اور 20 ویں صدی میں ملنے والی سونے کی 4 ٹوپیاں معمہ بنی ہوئی ہیں۔ ایک ٹوپی 1844ء میں فرانس میں دریافت ہوئی جبکہ دوسری ٹوپی کا تعلق جنوبی جرمنی یا پھر سوئٹزرلینڈ سے ہے۔ تیسری ٹوپی جرمنی میں 1835ء میں اور چوتھی جرمنی میں 1953ء میں دریافت ہوئی۔یہ سب جادوگروں کے شہنشاہوں کی ٹوپیاں ہو سکتی ہیں۔