سوشل میڈیا ایپس کے استعمال سے 63.6 فیصد بچوں کی نیند کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے: طبی تحقیق
اسلام آباد (اے پی پی) سوشل میڈیا کے استعمال سے بچوں کی نیند کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے۔ کینیڈا کے میگزین ایکٹا پیڈیٹریکا کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق 63.6 فیصد بچے سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث کم وقت سوتے ہیں۔ کینیڈا میں کی گئی تحقیق کے دوران 5242 بچوں سے متعلق اعدادوشمار اکٹھے کئے گئے ہیں ۔