جھلکیاں۔۔۔۔۔۔۔ رفیق قریشی سے
٭… برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کے 704 ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریب کا آغاز صبح 10.25 بجے ہوا۔
٭… سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے قومی شاہ رکن عالم کانفرنس میں شرکت سے پہلے مزار پر حاضری دی۔
٭… اختتامی دعا میں شرکت کیلئے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
٭… عرس مبارک کے آخری روز نعت رسول مقبولؐ منقبت پڑھنے کی سعادت عاصم گولڑوی‘ حامد سعیدی‘ محمد نعمان خبتیار‘ ثقلین مہروی گروپ‘ حمید نواز عاصم احمد نواز عصیمی برادران‘ وسیم ممتاز‘ عباس ملک‘ قاری اسماعیل‘ شوکت سعیدی اور سجاد نقشبندی و دیگر نے حاصل کی۔
٭… عرس مبارک کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔
٭… شا ہ محمود قریشی نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین اور شعبہ اسلامک سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر عبدالقدوس حبیب کا ہر سال شاہ رکن عالم سیمینار منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا ۔
٭… ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی اور ایس ایس پی موٹر وے چودھری غلام جعفر نے عرس کے آخری روز مزار پر حاضری دی اور دعا میں شریک ہوئے ۔
٭… عرس مبارک کی آخری نشست کی کارروائی ریڈیو پاکستان ملتان پر براہ راست پیش کی گئی ۔
٭… قومی شاہ رکن عالمؒ کانفرنس میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے ادا کئے جو مسلسل 41 سالوں سے انجام دے رہے ہیں۔
٭…محکمہ اوقاف کی ڈسپنسری کی انچارج ڈاکٹر سمیرا ابرار اور ڈاکٹر عمر بچہ نے تین دنوں میں 850 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انکو مفت ادویات فراہم کیں۔
٭… عرس مبارک کی اختتامی دعا 2 بجے ہوئی۔
عرس/ جھلکیاں