58 ملین روپے کی کرپشن: گرفتار پٹواری کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ
ملتان (سپیشل رپورٹر)جج احتساب عدالت ملتان نے 58 ملین روپے کی کرپشن کیس میں گرفتار پٹواری کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق پٹورای نذیر احمد نے کراچی، لاہور موٹروے کی تعمیر کے لئے لی جانے والی موضع کوٹ خلیفہ، گھنو والی اور لڈان والی میں اراضی میں اراضی اور فصلوں کی قیمت کا رشوت لے کرزائدتخمینہ لگایااوربوگس ریکارڈپیش کیااوراس کے بدلے ملزم پٹواری اپنے بیٹے عابد نذیر کے ذریعے رشوت وصول کرتا رہا جس سے سرکاری خزانہ کو58 ملین روپے کانقصان پہنچایااورکرپشن کی جس پرملزم کوہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پرگرفتار کیا گیا ہے جس سے برآمدگی ہونی باقی ہے۔