ڈی آئی جی ایلیٹ فورس کا دورہ ملتان پولیس لائن میں جوانوں سے خطاب
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب افضل محمود بٹ نے گزشتہ روز پولیس لائن ملتان میں قائم ایلیٹ آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ایلیٹ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیانتداری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انچارج ایلیٹ فورس ملتان رضوان مڑل اور انسپکٹر شہزاد حیدر نے ڈی آئی جی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔