کوٹ ادو: میونسپل کمیٹی میں جمشید دستی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
کوٹ ادو(کورٹ رپورٹر)بلدیہ کوٹ ادووائس چیئرمین شاہد گر مانی کی جمشید دستی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میونسپل کمیٹی میں وائس چیئرمین شاہد گرمانی کی سرپرستی میں بلدیہ کو نسلر وں کا اجلاس ہوا،جس میںمتفقہ طور پر جمشید دستی اورا سکے ساتھیوں چوہدری عارف ندیم ،رفیق خان،عثمان شیخ ودیگر کے خلاف مقامی شہریوں،سیاستدانوں ،انتظامیہ کے خلاف غلطزبان کا استعمال اورگندی تقریریں کر نے پر مذمتی قرار داد منظور کر لی گئی۔