ان کیمرہ بریفنگ افشاء کرنیوالے کیلئے سزا، سینٹ رولز میں ترمیم منظور
اسلام آباد ( وقائع نگار) آرمی چیف کی قومی سلامتی کے حوالے سے سینٹ کو ان کیمرہ بریفنگ کی خبریں میڈیا کو افشاء کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ایوان بالا نے سینٹ کے رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے ترمیم ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی سفارش پر پیش کی گئیں ایوان بالا کے رولز میں شامل نئی شق 255-A کے مطابق ان کیمرہ اجلاس کی معلومات لیک کرنے والے رکن کی رکنیت تیس دن تک معطل کردی جائے گی خلاف ورزی کے مرتکب ممبر کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی کاسامنے بھی جوابدے ہونا پڑے گا۔ء ان کیمرہ اجلاس کی کارروائی کی معلومات افشاں کرنے سے متعلق نئی شق 255A سینیٹ کے قواعد وضوابط وا نصرام کار 2012 میں شامل کر دی گئی ، سینیٹ نے باقاعد ہ منظوری دے دی ۔ایوان میں راجہ ظفرالحق نے قواعد وضوابط میں ترمیم کیلئے ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کی سفارشا ت کی روشنی میں تحریک پیش کی ۔ نئی شق255A کے تحت ہر وہ رکن جو کسی بھی ان کیمرہ اجلاس کا حصہ ہو اور اس کی کارروائی افشاں کرے یا کسی تقریر یا نقطہ نظر کے بارے میں بتائے تو اسے ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہو گا اور ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں رکن کو اپنی صفائی کا مناسب موقع دیا جائے گا۔ کمیٹی کو مطمئن نہ کرنے کی صورت اس رکن کی رکنیت سینیٹ کے اجلاسوں میں مسلسل 30 دن تک معطل کی جا سکے گی۔