وہاڑی: بچی سے زیادتی کی کوشش‘ ملزم کو 10 سال قید 1 لا کھ جرمانہ
وہاڑی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ سیشن جج نثار احمد رانا نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف فیصلہ سنا دیا ،ڈسٹرکٹ سیشن جج نثار احمد نے ملزم نصیر احمد کو 10سال قید ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ، ملزم نصیر احمد نے 7-8سالہ بچی س سے زیادتی کی کوشش کی جس کا مقدمہ نمبر 342/17تھانہ ماچھیوال میں درج ہوا تھا ، تھانہ ماچھیوال پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376/511 درج کیا جس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ سیشن جج نثار احمد نے سنایا۔