سورج میانی اور گرین ایونیو کے علاقوں میں سرچ آپریشن‘2 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و حساس اداروں نے تھانہ صدر کے علاقہ سورج میانی اور تھانہ بی زیڈ کے علاقہ گرین ایونیو میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 141 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور 61 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا پولیس نے زیر حراست افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔