ملتان میونسپل کارپوریشن کی حددومیں لائسنس پرمٹ ، سینی ٹیشن فیس میں 2 سے 3 گنا اضافہ
ملتان (عارف کالرو سے) لوکل گورنمنٹ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی حدود میں لائسنس پرمٹ و سینی ٹیشن فی میں100 سے 300 فیصد تک اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے میونسپل کارپوریشن ملتان کے اجلاس سے قرارداد پاس کروانے کے بعد اضافہ کی سفارشات لوکل گورنمنٹ پنجاب کو میئر ملتان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء کی دفعہ 115 و شیڈول III پارٹ II کے سیریل نمبر 7 اور پنجاب لوکل گورنمنٹ (ٹیکسیشن) رولز 2016 ء کے تحت بھجوائی گئی تھیں منظوری ملنے کے بعد اسے دوبارہ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں پیش کر کے ویٹ کرایا جائے گا پھر اس کا نوٹیفکیشن جاری کر کے فیسوں کا اطلاق ہو گااضافہ کے بعد سینی ٹیشن / سروس چارجز کی سالانہ فیس وصولی کے نئے شیڈول کے مطابق گودام سیوریج کی سالانہ فیس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزارروپے آڑھت لکڑی ہمہ قسم کی فیس 500 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے ٹال لکڑی آرا مشین 400 سے بڑھا کر 800 روپے کارخانہ فرنیچر سازی تیاری 400 سے بڑھا کر 800 روپے کھاد فیکٹری 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کارخانہ پلائی ووڈ چپ بورڈ 5 ہزارروپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے سروس سٹیشن 1 ہزار سے 2 ہزار روپے ڈیری 3 ہزار سے 6 ہزار روپے کاغذ و پلاسٹک اشیاء تیار کرنے کے کارخانے اور کباڑخانے 3 سے 6 ہزار روپے پاور لوم فی لوم 60 سے 100 روپے گڈز فار ورڈنگ ایجنسی 1500 روپے سے 3 ہزار روپے دودھ دہی شاپ 500 سے 1 ہزار روپے سرائے 1 ہزار سے 3 ہزار روپے شادی ہال / میرج کلب 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزارروپے بیوٹی پارلر (جدید طرز) 5 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے بیوٹی پارلر (لوکل طرز) 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 ہزارروپے پلاسٹک فیکٹری کرش کرنا اور دانا بنانا ہمہ قسم 5 سے بڑھا کر 10 ہزارروپے کارخانہ تیاری پلاسٹک برتن جوتے سامان بجلی تیاری و فروخت 5 سے 10 ہزار روپے شو روم کار جیپ ٹریکٹر 4 سے بڑھا کر 10 ہزارروپے پائپ فیکٹری چھتیں تیار وغیرہ 5 سے 10 ہزار روپے تیاری نئی باڈی بس ٹرک ٹرالی 3 سے 20 ہزار روپے آٹھ موبائل / مکینیکل انجینئرنگ 13 سے 20 ہزار روپے نئی سلائی مشین ڈونکی پمپ 10 ہزار روپے گیسٹ ہاؤس کمرشل ہوسٹل 6 سے 20 ہزار روپے موٹرسائیکل شو روم 1 ہزار سے 5 ہزار روپے تیاری سامان آٹو سپیئر پارٹس کارخانہ 5 سے 10 ہزارروپے جنرل سٹور ہمہ قسم کریانہ 500 سے 1 ہزار روپے کاروبار خراد لوہا خراد مشین فی خراد 100 سے 1 ہزار روپے کمرشل ادارے (پرائیویٹ) 2 سے 5 ہزارروپے کمرشل بنک ہیڈ کوارٹر زونل دفاتر 20 سے 35 ہزار روپے ہوٹل سادہ 2 سے 3 ہزار روپے بسکٹ فیکٹری اے کلاس 10 سے 25 ہزار روپے بسکٹ فیکٹری بی کلاس3 سے 15 ہزار روپے دکان جس کا فرنٹ 10 فٹ تک ہو 125 روپے سے بڑھا کر 500 روپے جس دکان کا فرنٹ 11 سے 20 فٹ تک ہو 225 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کوکنگ آئل گھی فیکٹری 30 سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا گیا ہے اسی طرح پرائیویٹ یونیورسٹی کالجز رقبہ 2 کنال سے زائد کی نئی سینی ٹیشن فیس 15 ہزار روپے رقبہ 2 کنال سے کم والے تعلیمی ادارے کی سالانہ فیس 10 ہزار روپے پرائیویٹ ہائی سکول 2 کنال سے زائد رقبہ 7 ہزار روپے رقبہ 2 کنال سے کم ہونے پر فیس 5 ہزار روپے پرائیویٹ ہسپتالوں کی کیٹیگری کے مطابق 7 سے 15 ہزار روپے فیس پارٹ/ فل ٹائم مکینک کیٹگری کے مطابق 2 سے 5 ہزار روپے کلینک لیب بی سی آر لیول تک 10 ہزار روپے بی سی آر لیول سے کم پر 5 ہزار روپے ٹریول ایجنسی 5 ہزار روپے پراپرٹی ڈیلر 7 ہزار روپے فیس عائد کی گئی ہے لائسنس پرمٹ فیس کے نئے شیڈول کے مطابق آئس فیکٹری کی فیس 4 سے بڑھا کر 8 ہزارروپے آئس کریم تیار کرنے کے کارخانے ملٹی نیشنل 2500 سے بڑھا کر 5 ہزار روپے سیوریج جوس فیکٹری 40 سے بڑھا کر 60 ہزار روپے ٹیکسٹائل مل 1.5000 سپنڈل 15 ہزارروپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے ٹیکسٹائل مل 25001 سے زائد سپنڈل 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے کاٹن جننگ پرسنگ فیکٹری 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کاٹن ویسٹ فیکٹری 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے پٹرول و ڈیزل کی فروخت کی ایجنسی 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپے گریس فیکٹری کی فیس 5 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کی گئی ہے جبکہ پٹرول پمپ 1 سے 4 یونٹس تک کی نئی سالانہ فیس 10 ہزار روپے 3 یونٹس سے زائد والے پمپ کی فیس 20 ہزار پٹرول پمپ و سی این جی سٹیشن 20 ہزار روپے کاغذ و گتہ فیکٹری 15 ہزار روپے زرعی ادویات کی فیکٹری 15 ہزار روپے کیمیکل فیکٹری (بڑے پیمانے پر) 30 ہزار سیمنٹ / پلاسٹک پائپ فیکٹری 10 ہزارروپے بھٹہ خشت 10 ہزار روپے اینٹ فروختگی 3 ہزار تیاری عمارتی رنگ و روغن بذریعہ فیکٹری 5 ہزار روپے موبائل آئل فیکٹری 20 ہزار روپے اور ماربل / فینسی ٹائل کی تیاری بذریعہ فیکٹری کی نئی فیس 10 ہزار روپے ہو گی بریڈ فیکٹری 20 ہزار بیکری کا سامان تیار کرنا اور فروخت کرنا 2 ہزارروپے فلور مل 25 ہزار آٹا چکی 1 ہزار روپے کھاد ایجنسی پر 10 ہزار روپے فیس عائد کی گئی ہے۔