آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں متعین افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیل وال جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیومیں ملاقات کی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں افغان سفیر نے بتایا کہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اہم امور پر جامع تبادلہ خیال ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات،دونوں ممالک کے درمیان امن اور خوشحالی کیلئے باہمی اعتماد اورماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔