قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج
ملتان (سپیشل رپورٹر)سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر نے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملزم حق نوازنے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی تھی کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں درخواست گذارکوبلاوجہ ملو ث کرکے گرفتارکرلیاگیاہے اوروہ مرکزی ملزم وسیم کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے جیل میں ہے جبکہ اس کومقدمہ کے فیصلہ تک جیل میں رکھنابلاجوازہے اور مقدمہ میں اس کے خلاف شواہد بھی موجود نہیں ہیں اس لئے مقدمہ کے فیصلہ تک اس کو ضمانت پررہاکرنے کاحکم دیاجائے۔اس موقع پرقندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کہ عدالت مقدمہ کاجو فیصلہ کرے گی اسے منظور کریں گے تاہم وہ مقدمہ کاجلد فیصلہ ہوتے دیکھناچاہتے ہیں۔یادرہے کہ قندیل کیس کے مقدمہ کی سماعت 3 فروری کوہونی ہے۔