ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ 7زخمی
ملتان(کرائم رپورٹر‘ علاقائی نمائندوں سے) ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق‘ 7زخمی۔ بستی ملوک سے نامہ نگار کے مطابق چک سردار کا رہائشی نوجوان محمد نعمان جس کی تقریباً دس ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور گزشتہ رات بستی ملوک کے نجی ہسپتال میں اس کی بیوی کے ہاں آپریشن کے ذریعے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور نوجوان محمد نعمان ولد ممتاز قوم مڑل اپنے گھر سے ناشتہ کا سامان لینے ہسپتال سے نکلا ہی تھا کہ موت کی وادی میں جا پہنچا جیسے سڑک کراس کرنا چاہی تو آئل ٹینکر نے ٹکر ماد دی جس سے محمد نعمان موقع پر جاں بحق ہوگیا دوسر ا شخص بھی شدید زخمی ہوا ساتھ ہی سبزی منڈی کے سامنے کھڑی گدھا رہڑی بھی اس حادثہ کی زد میں آگئی رہڑی مالک شدید زخمی آئل ٹینکر کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگا فوری ریسکیو 1122کو اطلاع دینے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا تھانہ بستی ملوک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کردی ۔سبزی منڈی جو کہ ناجائز طور پر قائم کی گئی ہے جس کی وجہ سے اب تک تقریبا ایک درجن کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اہلیان علاوہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اسے فوری بند کروایا جائے کیونکہ یہ موٹروے روڈ پر واقع ہے اور منڈی کے آڑھتیوں نے سڑک پر ہی ٹھیلے لگا کر کام شروع کر رکھا ہے۔مظفرگڑھ‘ کوٹ ادو‘ دائرہ دین پناہ سے خبر نگاروں کے مطابق شدید دھند کے باعث کیری ڈبہ اور رکشہ کے تصادم میں ایف سی کا حوالدار جاں بحق،کیری ڈبہ ڈرائیور سمیت رکشہ سوار خاتون اور2افراد زخمی، اطلا ع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،کیری ڈبہ قبضہ میں لے لیا۔ چک نمبر116ایم ایل کا رہائشی کوئٹہ میں ایف سی کے حوالدار عبدالطیف مونڈ کوئٹہ سے چھٹی پر گھر آرہا تھا اور دائرہ دین پناہ بس اڈہ سے اتر کر رکشہ پر سوار گھر جا رہا تھاکہ شدید دھند کے باعث چھپری اڈہ کے قریب رکشہ گنے کی ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے سکول کے بچوں کو لیکر آنے والے کیری ڈبہ سے ٹکر اگیا جس کے نتیجہ میں ایف سی حوالدار عبدالطیف موقع پر جاں بحق جبکہ کیری ڈبہ ڈرائیور عاطف چنڑ سمیت رکشہ سوار نور فاطمہ 2دیگر سوار زخمی ہوگئے۔کرم پور سے نامہ نگار کے مطابق شدید دھند کے باعث دانیوال کوچز مسافر وین اور پولیس تھانہ ٹھینگی کی گاڑی ڈالہ آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں مسافر وین کا ڈرائیور اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا۔