ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تاجروں کاناز سینماء چوک مری روڈ پر شدید احتجاج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تاجروں نے جمعرات کو ناز سینماء چوک مری روڈ پر شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس پیسے لئے بغیر پرچہ بھی درج نہیں کرتی رشوت نہ دیں تو واردات ہی سرد خانے میں ڈال دی جاتی ہے تاجروں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ۔