ہسپتال کیلئے سرنجوں کی خرید میں میرٹ پرکام کرنیوالوں کی شامت آ گئی
اسلام آباد(قاضی بلال)اسلام آباد کے بڑے ہسپتال کیلئے سرنجوں کی خرید میں میرٹ پرکام کرنے والوں کی شامت آ گئی ۔ ذرائع کے مطابق پولی کلینک کی پرچیز کمیٹی پر سیاسی شخصیت کا دبائو تھا کہ سرنجیں ایک مخصوص کمپنی بی ڈی سے خریدی جائیں جسے کمیٹی نے ماننے سے انکار کر دیا ۔ اس حوالے سے کئی بار کمیٹی پر اعتراضات کئے گئے تھے ۔ پولی کلینک نے دبائو کو مسترد کرتے ہوئے معیار ی اور کم قیمت والی سرنجیں خریدی کیلئے ٹینڈر منظور کر لئے جس سے قومی خزانے کو ایک کروڑ چھبیس لاکھ روپے کی بچت ہوگی اس حوالے سے سیکرٹری کیڈ اور وزارت کے دیگر حکام کو بریفننگ دی گئی جنہوں نے پولی کلینک کے ٹینڈر کو درست اور شفاف قرار دیتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رکھے کی تاکیدکی ہے ۔ پولی کلینک نے جو سرنجیں خریدنے کی منظوری دی ہے وہ پانچ روپے کی پڑتی ہے جبکہ جس کمپنی سفارش کی جا رہی ہے اس کی قیمت سولہ روپے فی سرنج بنتی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امان اللہ پرچیز کمیٹی کے ممبر نہیں رہے جن پر بے جا اعتراض کیا جارہا تھا انہیں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج عارضی بنیادوںپر دیاگیا ہے ۔