آئی سی ٹی کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں، خدمت کسی پر احسان نہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران عوام کی خدمت کے لیےہمہ وقت حاضر ہیں، عوام و خواص کے کام کر کے ہم کسی پہ احسان نہیں کرتے بلکہ یہ ہمارے منصب اور فرائض کا حصہ ہے، عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے کے باوجود ان کا کام نہ کرنا بددیانتی اور نالائقی تو ہو سکتی ہے افسری نہیں، وہ یہاں سی بی آر کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فیز IIمیں مین بلیوارڈ کے افتتاح اور آئی سی ٹی و ایف بی آر کے کم آمدن والے ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر رجسٹرار کواپریٹوسوسائٹیز محمد علی ، اے ڈی سی رابعہ اورنگزیب، ڈائریکٹر ایگریکلچر لبنی غیاث، سرکلر رجسٹرا ر مظہر حسین، صدر سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی الطاف احمد بٹ، سیکرٹری محمد سلیم خان، کوارڈینیٹر خالد قریشی، ممتاز صحافی عقیل ترین، سینئر صحافی محمد پرویز دیگر صحافیوں میں زاہد فاروق ملک،مہمانان میں اشتیاق بٹ،سید امداد شاہ، شفیق احمد بٹ، اخلاق مسعود سندھو، مشتاق عسکری، میجر قیوم اور غلام شبیر سمیت ممبران و معززین بڑی تعداد میں موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ رجسٹرار کواپریٹو محمد علی کی زیر نگرانی کواپریٹو ہائوسنگ سوسائیٹیزممبران کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین کا کر رہی ہیں اگرچہ ان کی تعداد کم ہے لیکن کارکردگی تسلی بخش رہی ہے، انہوں نے آئی سی ٹی کے کم آمدن اور کلاس فور کے 500ملازمین کو سی بی آر فیز IIمیںانتہائی کم قیمت پر پلاٹ دینے پر صدر سی بی آر ٹائون الطاف احمد بٹ اور مینجنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون و سرپرستی کی یقین دھانی کرائی۔