مارگلہ اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشنوں کی انسپکشن
اسلام آباد(خبر نگار)چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے جمعرات کومار گلہ ریلوے اسٹیشن کے سٹاف کے ساتھ کچھ وقت گزارااور ریلوے ا سٹیشنوں اور ٹرینوں کی انسپکشن بھی کی۔ وہ راولپنڈی سے لاہور واپسی پر مار گلہ ریلوے اسٹیشن سے لاہور تک گرین لائن ٹرین کی انسپکشن کرتے ہوئے آئے۔ دورانِ انسپکشن انہوں نے مار گلہ ریلوے اسٹیشن سے گرین لائن کے انجن میں سفر کیا ٹریک، سگنلنگ، سیفٹی اور قواعد و ضوابط پر اسٹیشن اور ٹرین عملہ کے عمل درآمد، نظامِ اوقات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔قبل ازیں انہوں نے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی انسپیکشن بھی کی اور مسافروں کو مہیا سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی عبدالمالک اور دیگر ڈویڑنل افسران بھی اس دوران موجود تھے۔