اوپن یونیورسٹی نے معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی کائونٹر بنادیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے معذور افراد کی رہنمائی اور سہولت کے لئے مین کیمپس میں خصوصی کائونٹز بنادیا ہے تاکہ ہر قسم کے جسمانی معذوری میں مبتلا افراد کو تعلیمی سرگرمیوں میں بھر پور توجہ مل سکے۔معزور افراد کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے اس کائونٹز میںڈی ایس اے کے کارکن آنے والے تمام جسمانی معذور افراد کو فاسٹ ٹریک) ترجیحی بنیاوں( پر معاونت فراہم کریں گے۔