نواز شریف 4 فروری کو پشاور میں جلسے سے خطاب کرینگے، مریم نواز ہمراہ ہونگی: صوبائی نائب صدر
لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 4فروری کو پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ صوبائی نائب صدر محمد شکور خان نے بتایا کہ جلسے میں مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔ پشاور کے عوام نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں چار فروری کو پشاور کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔