کراچی چیمپیئن ٹرافی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغا ز آج ہو گا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )آل کراچی چیمپیئن ٹرافی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغا ز آج 26 جنوری جمعہ سے قائد اعظم کرکٹ اسٹیڈیم اسٹیل ٹائون میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنا ئز ر عتیق احمد کے اعلامیے کے مطابق ایونٹ میں شہر قا ئد کی نا مور کلب کی ٹیمیں شرکت کررہی ہی ں۔ تمام میچیز قائد اعظم کرکٹر اسٹیڈیم اسٹیل ٹائون میں ہونگے ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 10 ہزار روپے کیش ا ور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی ک ہمراہ 5 ہزار روپے کیش پرائز ملیں گے۔ جبکہ ہر میچ کا مین آف دی میچ 500 روپے کیش دیا جائیگا۔