انتظار قتل کیس، جے آئی ٹی تشکیل، پہلا اجلاس آج ہوگا
کراچی (نوائے وقت پورٹ+ نیوز ایجنسیاں ) انتظار کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جے آئی ٹی میں پولیس ، سی ٹی وی، سپیشل برانچ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ پہلا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا۔ انتظار قتل کیس کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ پولیس وہاں کیا کر رہی تھی جے آئی ٹی فیصلہ کرے گی کہ کیس میں ایس ایس پی مقدس حیدر کا کردار ہے یا نہیں۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے انتظار کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ قبل از یں صباح نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے قتل کیس میں اہم پیش رفت کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظار پر فائرنگ پولیس اہلکار بلال اور دانیال نے کی۔ ایک اہلکار ایس ایس پی کا پرسنل افسر اور دوسرا گن مین ہے۔