راولپنڈی سے کمسن لڑکی سمیت چار عورتیں اغواء کر لی گئیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی سے کمسن لڑکی سمیت چار عورتیں اغواء کر لی گئیںتھانہ ریس کورس کو مسماۃ نازیہ نے بتایا کہ راول ٹائون میں میری17 سالہ بیٹی فرخ رشید کو نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ہے تھانہ صادق آباد کو نزیر احمد نے بتایا کہ کھنہ پل کے قریب سے میری 26 سالہ بیٹی عشرت کو ملزم راجہ سجاد وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے تھانہ آر اے بازار کو عمران عاطف بٹ نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ کار میں جا رہا تھا ہارلے سٹریٹ میں کیری ڈبے میں سوار ملزمان نے مجھے دھکر دے کر گرادیا اور میری بیوی سدرہ کو اغواء کرکے لے گئے تھانہ نصیر آباد کو شاہد مصطفیٰ نے بتایا کہ میری بیٹی اقراء کو اغواء کرلیا گیا ہے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔