پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے شیخ رشید احمد کی عیادت کی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے شیخ رشید احمد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے شیخ رشید احمد کو گلدستہ پیش کیا گیااور خصوصی تہنیتی پیغام بھی پہنچایا،وفد میں میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان،ترجمان عوامی تحریک قاضی شفیق،جنرل سیکرٹری عوامی تحریک اسلا م آباد راجہ منیر اعجاز،مرکزی رہنما عوامی تحریک یوتھ ونگ شامل تھے،عوامی تحریک کے رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد ایک تحریک اور نظریے کا نام ہے،شیخ رشیدکی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،عوامی تحریک کے رہنمائوں نے کرپشن کے خلاف کی جانے والی جدوجہد پر شیخ رشید احمد کو خراج تحسین پیش کیا،انہوںنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ شروع دن سے عوامی حقوق ،حقیقی تبدیلی کے لئے لٹیروں اور غاصبوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔