8 قمار باز گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ وارث خان پولیس نے ملت کالونی میں جواء کھیلتے ہوئے 8 قمار بازوں کو گرفتار کرلیاپولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ میں جواء چل رہا ہے جس پر پولیس نے ریڈ کرکے ملزمان افضال، نعیم، نقاش، پرویز،کامران،ولید،اشرف اور سہیل کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے11270/-روپے اور7موبائل فون برآمد کرلئے ۔