اسلام آباد پولیس اور سپریئرگروپ آف کالجز کے مابین معاہد ہ
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس شہداء کے بچوں کو پلے گروپ سے پی ایچ ڈی تک مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے معاہدہ طے پاگیا معاہدے میںحاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کوبھی فیس میں40 سے60 فیصد خصوصی رعائت دینے کی شق شامل کرلی گئی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر سلطان اعظم تیموری اور سپریئر گروپ آف کالجز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عائشہ زاہد کے مابین سنٹرل پولیس آفس میں معاہد ہ ہوا سپریئر گروپ آف کالجز اس سے قبل گوجرانوالہ ریجن میں بھی پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیم میں خصوصی رعائیت کا معاہدہ ط پایا تھاراولپنڈی اسلام آباد میں 30سکول اور دو کالجز ہیں جن میں بھی پولیس ملازمین کے بچوں کو خصوصی رعایت دی جارہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ میں سپیرئیر گروپ آف کالجز کا بیحد مشکور ہوں جس نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آج پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم دینے کے لئے ایک معاہدہ طے پاگیا ہے اسلام آباد پولیس فورس کی ویلفئیرہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اسلام آباد پولیس ملازمین کی فیملیز کیلئے تعلیم و صحت کی سہولیات ہمارا پہلا قدم ہو گااسلام آباد میں بھی وفاقی پولیس کے بچوں کیلئے ایک اعلٰی معیار کا سکول قائم کیا جائے گاتعلیم معاشرے کا ایک بنیادی جزو ہے میرا خواب ہے کہ جہاں پر میرا بچہ پڑھے وہیں ایک کانسٹیبل کا بچہ بھی تعلیم حاصل کرے اور جہاں سے میری فیملی کا علاج معالجہ ہو وہیں سے میری فورس کی فیملیز بھی علاج کروائیں اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالجز عائشہ زاہد نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے ہمارے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہم انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ان کے بچے ہمارے بچے ہیں ہمارا ادارہ جو کچھ کرسکتا ہے کرے گاڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ناصر محمود ستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہم میں نہیں رہے ہم ان کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کے بچوں کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے یہ معاہدہ آئی جی اسلام آباد کے ویژن اور ان کی اپنے افسران و جوانوں کے ساتھ دل لگی اور ہمدردی کا پہلا قدم ہے اور انشاء اللہ مستقل قریب میں کئی اور اعلٰی معیار کے تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کئے جائیں گے۔