حکومت نے بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا، عبدالقادر بلوچ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا ہے اور اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تاجر وں اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے ۔بیرونی سرمایہ پر انحصار کی بجائے تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پر دھیان دیں اس وقت ملک میں بیروزگار ی کاعفریت تمام تر معاشی و معاشرتی مسائل کا سبب ہے ،تاجروں کے تعاون کے بغیر حکومت اپنے مقاصد کو آگے نہیں بڑھا سکتی اس لئے تاجربرادری کو حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہئے تاکہ ہمارا ملک ترقی کرے اور ہم ملک کوایک خوشحال فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) کے نومنتخب صدر شرجیل میر و دیگر عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے وفاقی وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل ،سنیٹر چوہدری تنویر خان ،سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر جمال ناصر، مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین شیخ محمد صدیق ، نومنتخب صدر شرجیل میر ،راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف،زاہد بختاوری ، کاشف چوہدری ،چوہدری اقبال ،ارشد محمود و دیگر نے خطاب کیا ۔تقریب میں پروفیسر ریاض احمد شیخ،چوہدری اقبال ، طاہر تاج بھٹی ، نوید کنول ،خواجہ مشتاق، زاہد عباس زاہدی، طلحہ توقیر،اپم پی اے ملک افتخار،حاجی پرویز خان ،شکیل احمد اعوان ،سابق صدور راولپنڈی چیمبر ڈاکٹر حسن سروش، سید علی رضا سعید، عبدالرؤف چوہدری، کاشف شبیر،توفیق آصف ایڈووکیٹ ، ایم پی ایز لبنیٰ ریحان پیرزادہ ، تحسین فواد، زیب النساء اعوان ، تحصیل ممبر نورین مسعود گیلانی سمیت دیگرشہر اور کینٹ کی مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران و اراکین نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا عزم کر رکھا ہے ، موجودہ معاشی مشکلات میں ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ تاجروں اور عوام کی عزت نفس اور استحقاق مجروح نہ ہو اور زیادہ سے زیادہ ریونیو بھی اکٹھا کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجرتنظیموں کے نمائندوں کی مشاورت کو ہمیشہ ہی مقدم سمجھا ہے ،ٹیکس کی ادائیگی ایک فریضہ ہے تاجروں کا ٹیکس کی ادائیگی کے سلسلے میں حکومت سے تعاون خوش آئند بات ہے ۔لوگوں پر ٹیکس کا کم سے کم بوجھ ڈالنا حکومت کی ترجیح ہے ،تاجروں کے تحفظات کاہر ممکن ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سنیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا کہ راولپنڈی کے تاجروں اور شہریوں نے ہمیشہ ہی میاں نواز شریف اور مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے ، الیکشن میں بہترین قیادت کا انتخاب کئے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے،ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تاجربرادری کا یہ عظیم اجتماع دیکھ کر مجھے دلی مسرت ہوئی ہے ،چوہدر ی تنویر خان نے راولپنڈی کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ،توقع ہے کہ وہ راولپنڈی کے مسائل حل کرانے کی سعی کرتے رہیں گے ۔ شیخ محمد صدیق نے اپنے خطاب میں تاجروں کے اتحاد و اتفاق کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم اپنی تنظیم میں نوجوان اور باصلاحیت لوگوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کرتے رہیں گے ،نومنتخب صدرشرجیل میر نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں تجاوزت اور ٹریفک کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے ،اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہول سیل منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنا ہوگا ، پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے مگر حکومت کو چاہئے کہ وہ ٹیکس گذاروں کی عزت نفس کو بحال کرنے پر توجہ دے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاجروں کو اپنی صفوں میں اتحاد و اخوت کی فضا برقرار رکھنا ہو گی ،اسی