تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان نے رکنیت سازی کا آغاز کر دیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان نے رکنیت سازی کا آغاز کر دیا۔جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم مولوی محلہ صدر میں تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کی رکن سازی کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم صدر کے مہتمم شیخ الحدیث والتفسیر علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان عوام کی آواز بن چکی ہے قوم کو چایئے کہ دین کو تخت پر لانے کیلئے اپنا کر دار اد کرے جب دین تخت پر آئے گا تو قصور جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے اور عوام کی جان، مال، اولاد اور عزت محفوظ ہو گی اور پھر ملک کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا ملک میں خوشحالی ہوگی اور عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر میسر ہوں گے میں امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی بے لوث نڈر اور بے داغ قیادت کو دیکھ کر تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کی رکنیت حاصل کر رہا ہوں۔سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ علامہ خادم حسین رضوی کی بے لوث نڈر اور بے داغ قیادت میں ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور اسلام کی سر بلندی کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کی رکن سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان راولپنڈی ڈویثرن کے میڈیا کو آرڈینیٹر مولانا عبداللطیف قادری، مولانا شوکت ضیائی، علامہ اللہ داد شاہد، مفتی فیاض قریشی،ضلعی امیر قاری ابرار رضوی اور دیگر بھی موجود تھے۔