ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون ضروررنگ لائے گا،عابدہ راجہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عابدہ راجہ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون ضروررنگ لائے گا ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات دلا کر دم لیں گے عمران خان اس ملک کیلئے امید کی آخری کرن ہیں اور عمران خان کی قیادت میں انصاف کی جنگ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں اضافہ خوش آئند ہے اور تینوں نشستوں سے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی قصور میں ہونے والے انسانیت سوز واقعہ پر پوری قوم اب تک سوگوار ہے ایسے لوگ انسان نہیں بلکہ وحشی اور درندے ہیں ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا ء ملنی ضروری ہے تاکہ وحشی درندے عبرت کا نشان بن سکیںپنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بجائے ن لیگ کی بی ٹیم بن چکی ہے عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں سے عاجز آچکے ہیں اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا آئندہ انتخابات میں عوام تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیں گے اور اگلی حکومت تحریک انصاف کی اور وزیر اعظم عمران خان ہو نگے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا عبرتناک احتساب ہو گا عوامی مسائل حل کرنے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہوں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی کی ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہمیشہ تحریک انصاف کی کامیابی رہی ہے اسلام آباد میں حالیہ ممبر سازی مہم کی کامیابی پر تمام کارکنان کی شکر گزار ہوں جن کے تعاون سے ریکارڈ کامیابی ملی جس والہانہ انداز میں پارٹی کارکنان ، وفاقی دارلحکومت کے مسائل زدہ ووٹرز ،خواتین نے خیر مقدم کیا ہے اس پر انکی شکرگزار ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر انکی آواز موثر انداز میں بلند کر و نگی ،عوام کا استحصال کرنے اور محض وعدے کرنے والوں کا دور اب گزر چکا ہے پی ٹی آئی رہنما عابدہ راجہ نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت سے کامیاب ہونے والوں نے پسماندگی اور مایوسی کے علاوہ عوام کو کچھ بھی نہیں دیا اور آج کے دور میں بھی ملک کے دارلحکومت میں رہنے والے عوام کو بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ملک میں گزشتہ40سال سے حکومت کرنے والے ٹولے نے جھوٹے وعدوں کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں دیا جب انکی کرپشن بے نقاب ہو گئی تو ملکی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے کہ یہ اپنی نا اہلی پر توجہ دینے کے بجائے اداروں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور اب کوئی شعبدہ باز انہیں بے وقوف نہیں بنا سکتااب دھاندلی کا کوئی منصوبہ بھی آئندہ الیکشن میں ن لیگ اور اسکے حواریوں کو شکست سے نہیں بچا سکے گا تحریک انصاف کے تمام کارکنان آئندہ الیکشن کی تیاری کریں اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں۔