اجتماع تقسیم اسناد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع تقسیم اسناد بسلسلہ سالانہ تقریب اسناد 28جنوری بروز اتوار صبح 8بجے بمقام مجلس مدارس مدینہ مہروی کابینات مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11اسلام آباد میں منعقد کیا جائیگا۔جس میں مختلف مدارس کے سینکڑوںمدنی طلباء کوقرآن کریم حفظ وناظرہ مکمل کرنے پر اسناد اور دستار بندی کی جائے گی۔خصوصی بیان مبلغ دعوت اسلامی و نگران شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری تقریبا11بجے کرینگے۔عوام الناس بھرپور شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ۔تقریب کے اختتام پر لنگرکا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔