رانا مشہود پر شہری کو ہراساں کرنیکا الزام ہائیکورٹ نے ایس ایچ او گلشن راوی سے جواب مانگ لیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر رانا مشہود کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر تھانہ گلشن راوی کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انوارالحق نے سماعت کی۔درخواست گزار عبدالرحمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کا گلشن راوی میں کروڑوں مالیت کا 3 کنال 5 مرلہ کا پلاٹ ہے۔رانا مشہود احمد خان کو پلاٹ فروخت کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دیں۔ رانا مشہود کی جانب سے انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔