تاحیات نااہلی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کالارجر بنچ تشکیل‘ 30 جنوری کو سماعت ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف پرتاحیات نااہلی کے معاملے پر 5رکنی لارجربینچ تشکیل دیدیا جو 30 جنوری کوسماعت کرے گا،بینچ کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے۔جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس عمرعطابندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس سجادعلی شاہ بینچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ28جولائی 2017کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل62ون ایف کے تحت نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیاگیا تھا جس پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کی جانب سے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی تھی ۔