سینٹ کے 52 ارکان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری ، پیپلز پارٹی نے 30 جنوری تک درخواستیں مانگ لیں، 50 ہزار جمع کرانا ہونگے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے سینٹ کے 52 ارکان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 52 سینیٹرز 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سینیٹرز میں آصف کرمانی‘ ذوالفقار کھوسہ‘ سعود مجید‘ کامل علی آغا‘ اعتزاز احسن‘ رضا ربانی‘ اسحاق ڈار‘ تاج حیدر‘ الیاس بلور‘ فرحت اللہ بابر‘ روبینہ خالد‘ طلحہ محمود‘ طاہر مشہدی‘ کریم خواجہ‘ مختار دھامرا‘ مرتضیٰ وہاب‘ فروغ نسیم‘ نزہت صادق‘ اسرار اللہ زہری‘ حافظ حمد اللہ‘ اعظم سواتی اور شاہی سید شامل ہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن کیلئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں، اعلامیہ کے مطابق ہر درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے۔ درخواستیں 30 جنوری تک صدر پی پی پارلیمنٹرینز کو جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سینٹ کی جنرل، ٹیکنو کریٹ، ویمن اور اقلیتی نشستوں کیلئے درخواستیں مانگی گئیں۔