آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کابل/راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے ملاقات کی ‘افغان خبررساں ادارے ’’پچواک نیوز‘‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیا ل کیا ۔افغان سفیر ڈاکٹر عمر ازخیل وال نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بتایا پاکستانی آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں اہم امور پر جامع تبادلہ خیال ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات،دونوں ممالک کے درمیان امن اور خوشحالی کیلئے باہمی اعتماد اورماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔