راجر فیڈرر اورچنگ ہیون کے مابین سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا
میلبورن(آئی این پی)آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جس میں شہرہ آفاق سوئس سٹار، ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر اور جنوبی کورین کھلاڑی چنگ ہیون مدمقابل ہوں گے۔ فیڈرر نے ٹامس برڈچ جبکہ ہیون نے سینڈ گرین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔کورین کھلاڑی چنگ ہیون نے کسی بھی گرینڈ سلام ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کی تھی اور اب انہیں سیمی فائنل میں فیڈرر کا چیلنج درپیش ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں کورین کھلاڑی چنگ ہیون نے کہا کہ وہ فیڈرر سے خوف زدہ نہیں، ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں، فیڈرر کو ہرا کر نہ صرف فائنل میں پہنچنا بلکہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ دوسری جانب سوئس سٹار نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والا کوئی بھی کھلاڑی آسان حریف نہیں ہوتا اسلئے میں چنگ ہیون کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کورٹ میں اتروں گا۔