پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کا آخری ڈرافٹ29 جنوری کو ہو گا
لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آخری ڈرافٹ 29 جنوری کو ہو گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے جانب سے پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائزز کو نئی تاریخ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ کے مطابق اس ڈرافٹ میں زخمی،ان فٹ اور کھیلنے کیلئے تیار نہ ہونے والے کرکٹرز کے متبادل منتخب کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل جونسن سمیت 4 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل تھری کھیلنے سے معذرت کرلی ہے ۔