چیئرمین سی ڈی اے کیلئے عثمان باجوہ کا نام وزیراعظم کو بھجوادیا گیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 20کے آفیسر عثمان باجوہ کا نام چیئرمین سی ڈی اے کے لیے وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے یکم جنوری کو قائم مقام چیئرمین شیخ انصر عزیز کی تقرری کے احکامات کو خلاف ضابطہ قرار دے کر کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سے حکومت نے نئے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کے لیے سی ڈی اے آرڈیننس 1960میں ترمیم کے بعد نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری ارسال کی ہے۔