پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے سینیٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ امیدوار 30 جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ درخواستیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے نام جمع کرانا ہوں گی۔ اس کے ہمراہ 50 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھی منسلک ہونا چاہئے۔