افغان مہاجرین کے بچوں کو پاکستان مخالف کتب پڑھائی جا رہی ہیں‘ نعیمہ کشور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) کی خاتون ایم این اے نعیمہ کشور خان نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ افغام مہاجرین کیمپوں میں قائم سکولوں میں مطالعہ پاکستان کی کتب میں بھارت کو افغانستان کا بہترین دوست قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر ، گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ اور پاک افغان عالمی سرحد کو محض ڈیورنڈ لائن دکھایا گیا ہے۔ پاکستان کے اندر ، افغان بچوں کو پاکستان مخالف کتب پڑھائی جا رہی ہیں جو اقوام متحدہ کے ادرہ برائے مہاجرین ’’ یو این ایچ سی آر‘‘ نے تیار کی ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے اس معاملہ کو اہم قرار دے متعلقہ مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا۔