ہارون اخترکی جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ریونیو ہارون اختر خان نے جاپانی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور ملک کے اندر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواعق کی تلاش کریں۔ معاون خصوصی نے یہ بات جاپان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جنہوں نے ہارون اختر خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ معاشی اعشاریئے بھی بہتر ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔