میاں برادران جھوٹ کی سیاست میں وقت ضائع کر رہے ہیں: نفیسہ شاہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف آصف علی زرداری سے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں اور جلد ایک بار پھر معافی مانگتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی آصف علی زرداری کے خلاف پھر بیان بازی مشرف کی خوشنودی کے لئے ہے۔ پنجاب میں انفلوینز سے روز لوگ مر رہے ہیں وزیراعلیٰ جھوٹی تقریروں میں مصروف ہیں۔ میاں برادران ایک طرف جھوٹ دوسری طرف گالی کی سیاست میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری کو عدالتوں نے باعزت بری کیا اور شریفوں کو چور کا سرٹیفکیٹ دیا۔ شہباز شریف کے دور میں پنجاب جرائم کا گڑھ بن گیا ہے۔