پرویز مشرف کے اثاثوں کیخلاف دائر درخواست کی سماعت
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کرنل ر انعام الرحیم اختیار کیا کہ پرویز مشرف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ایک ارب کے اثاثے ظاہر کئے تنخواہ سے اتنے اثاثے کیسے بنائے گئے، نیب کو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نیب کو کسی کے خلاف تحقیقات کا حکم نہیں دے سکتی نیب کو عدالت سے ہدایات دینا فئیر ٹرائل کے خلاف ہے جس پر درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کے کیس میں سپریم کورٹ نے ہدایات کیسے جاری کیں سپریم کورٹ نیب کو نواز شریف کے کیس میں ہدایات دے سکتی ہے تو یہاں کیوں نہیں جس پر جسٹس پر اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون کے مطابق دیکھیں گے کیا کرنا ہے عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔