انتخابی فہرستوں کی نظرثانی‘ الیکشن کمیشن نے شکایات مراکز قائم کر دیئے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے عوام الناس اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالہ سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز، ریجنل الیکشن کمشنرز، ضلعی الیکشن کمشنرز دفاتر میں معلومات و شکایات مراکز قائم کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان مراکز سے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج و منتقلی، نظرثانی اور اس سے متعلقہ امور کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور شکایات کی صورت میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ان مراکز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔