پاکستان میگا لیڈر شو 2018 ایکسپوسنٹر میں کل سے شروع ہوگا : فرخ سلیم
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے چوتھے پاکستان میگا لیدر شو 2018 لاہور ایکسپو سینٹر میں 27سے 29 جنوری کو ہوگا ۔اس امر کا اظہار چیئرمین پی ایف ایم اے فرخ سلیم، عابد حفیظ، چیئرمین پی ٹی اے امان اﷲ آفتاب، منصور اقبال اور محمد مصدق نے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میگا لیدر شو 2018 کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک کریں گے جبکہ پاکستان میں اٹلی کے سفیر ڈاکٹر سٹیفانو پونٹی کورو خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ پی ایم ایل ایس 2018ء چین، بھارت، اٹلی، جرمنی، ہانگ کانگ، قبرص، امریکہ، متحدہ عرب امارات، سپین اور تیونس سے ممکنہ خریداروں کو متوجہ کرے گا۔ شو میں 100 قومی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔