لیسکو سسٹم کو درپیش رکاوٹوں کے لئے وارروم مانیٹرنگ سیل کا اجلاس
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے سسٹم کو درپیش رکاوٹوں کے مکمل خاتمے کے لئے وار روم کے نام سے قائم مانیٹرنگ سیل کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شاہدمحمود منیجر مٹیریل مینجمنٹ، پی ڈی کنسٹرکشن جعفر حسین ، ایکسیئن طارق صدیقی اور ضیا محی الدین ڈپٹی منیجرپی اینڈ ایس سمیت تمام سرکلز کے ڈی ڈی ٹیکنیکل موجود تھے۔ خالد سعید اخترکا کہنا تھا کہ لاہور سمیت ریجن بھر میں ایسے فیڈروں کی نشاندہی کی جائے جو مستقل مسائل کا باعث بنتے ہیں اور اس فیڈر انچارج کو جوابدہ ٹہرایا جائے تاکہ وہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے۔