چار روز گزر گئے مغوی نہ مل سکا‘ ورثا کا اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ
وہاڑی(نامہ نگار)پو لیس تھانہ ٹھینگی کی حدود کے رہا ئشی میاں خان نے اپنی بیوہ والدہ زیاداں بی بی اور اہل علاقہ ربنواز ، وارث علی ، محمد اقبال ، حق نوا ز، عبدالجبار ، غلام عباس ، عبدالغفور، اکبر علی کے ہمراہ وہاڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ چار روز قبل دن دیہاڑے میرے بھائی محمد نواز کونامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ ہم نے گاڑیوں کے نمبرز نو ٹ کر لیئے اور فوری طورپر مقامی پولیس تھانہ ٹھینگی اور 15نمبرپولیس کو فون کرکے اطلاع دی جس پر پو لیس کی روائیتی سستی کی وجہ سے اغواءکار میرے بھائی محمد نوا ز کو لےجا نے میں کامیاب ہو گئے جس پر میری مدعیت میں تھانہ ٹھینگی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تو درج ہو گیا مگر چار وز گزرنے کے با وجود پو لیس تاحال میرے بھائی کا پتہ نہ چل سکا۔ بوڑھی والدہ بیوہ زیاداں بی بی نے روتے ہوئے ہا تھ جوڑ کر بتایا کہ شبہ ہے کہ وہ لو گ میرے بیٹے کو قتل نہ کردیں۔ انہوں نے مغوی کی با زیا بی اور مبینہ ملز مان کے خلاف کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے۔