ڈاکو¶ں نے شہری سے موٹرسائیکل چھین لی‘ دو کی شناخت ہو گئی
کہروڑپکا(خبر نگار)ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا۔ مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق ملتانی والا کے رہائشی محمد سیفل نے تھانہ سٹی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ گھر جا رہا تھا کہ ملتانی والا کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔جن میں سے دو افرا د مدنی او ر سونو کو پہچان لیا ہے ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔