گھریلو جھگڑے پر بیوی اور دو بچوں کو گولیاں مار دیں‘ حالت نازک
سلطان پور (نمائندہ خصوصی،خبر نگار) ٹبہ سلطان پور کے نواحی گا¶ں چک نمبر 202 ڈبلیو بی کے رہائشی ریاض کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑا چل رہا تھا جس پر طیش میں آ کر بیوی نسمی بی بی اور 2 بچے وقار اور نشہ بی بی جن کی عمر 8 سے 10 سال ہے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور لیا گیا جہاں پر تشویشناک حالت میں زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا جبکہ پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔