گھر میں لاکھوں کا ڈاکہ‘ دوسرے میں چوری‘ دو شہری لٹ گئے
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے نامعلوم چوروں نے کریم الدین کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے امین کی موٹرسائیکل چوری کر لی جبکہ اسی علاقہ میں راہزنوں نے راشد سے پنتالیس ہزار کا سامان و نقدی لوٹ لی۔ تھانہ نیوہ ملتان کے علاقہ میں نوسرباز نے احمد سے 98 ہتھیا لئے۔ اسی علاقہ میں راہزنوں نے عدیل سے فون چھین لیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں چوروں نے عمران کے دو موبائل فون چوری کر لئے۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے اسفند کا موبائل فون چوری کر لیا۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں چوروں نے فیصل کے گھر سے 80 ہزار کے زیورات‘ نقدی چوری کر لی۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں پانچ مسلح ڈاکو¶ں نے غلام یسین کے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور تین لاکھ بیس ہزار کے زیورات‘ نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔