نیب شہباز شریف کو ایک اور نوٹس علیم خان پیر مونس الہی منگل کو طلب
لاہور(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک اور نوٹس کے ذریعے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کر لیا ہے ۔نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو یہ دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 22 جنوری کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے بھی طلب کیا گیا تھا۔نیب میں پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں نیب کی جانب سے بلائے جانے کو بدنیتی قرار دیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دوسرا نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے رائے ونڈ میں غیر قانونی سڑک کی تعمیر پرجواب طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہبازشریف کو 29 جنوری تک دستاویزات اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نیب نے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو پیر اور ق لیگ کے مونس الہی کو منگل کے روز طلب کرلیا۔
شہبازشریف‘ نوٹس