سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آج شام ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت مذہبی امور مےں سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی آج (جمعہ )کی شام چار بجے ہو گی۔ قرعہ اندازی کے بعد درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کی جائے گی۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور اورپشاور سے درخواستوں کی تعداد ساٹھ ساٹھ ہزار سے زائد ہے ۔ملتان کے ذریعے حج درخواستوں کی تعداد اٹھائیس ہزار، کوئٹہ سولہ ہزار، فیصل آباد پندرہ ہزار اور سیالکوٹ سے گیارہ ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی گئیں ۔اٹھارہ ہزار درخواست گزاروں کی عمر ستر سال سے زائد ہے۔ سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ بیس ہزار افراد حج ادا کریں گے۔
قرعہ اندازی